مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

ملک میں مالیاتی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے سائبر حملوں کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق بینکوں کے کور بینکنگ سسٹمز، ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز، ادائیگیوں کے نظام اور صارفین کی موبائل ایپلی کیشنز سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیل و گیس کی تنصیبات، پانی کی فراہمی کے نظام، بجلی کی پیداوار و تقسیم، مینوفیکچرنگ اور ٹرانسپورٹ کا انفرااسٹرکچر بھی خطرات کی زد میں ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، خودکار بوٹس، بوٹ نیٹس اور ایجنٹک ٹولز کے استعمال سے سائبر حملوں کی رفتار اور پیچیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بینکوں کے اے پی آئیز اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پر حملوں کے ذریعے صارفین کے ظاہر کردہ اکاؤنٹ بیلنس میں ردوبدل کرکے خوف و ہراس پھیلایا جاسکتا ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے اداروں کو خودکار لاگ اِن کوششوں، بار بار ناکام تصدیق، غیر معمولی اے پی آئی درخواستوں، ایپلی کیشنز کی کنفیگریشن میں تبدیلی اور مشکوک مالی لین دین کی مسلسل نگرانی کی سفارش کی ہے۔

ایڈوائزری میں صارفین کے ریکارڈ اور کور بینکنگ سسٹمز کی حفاظت کے لیے اضافی تصدیقی اقدامات، لین دین کی آزادانہ جانچ اور بوٹس کے ذریعے ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

More News

Crime

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری ملک میں مالیاتی

Read More »