پشاور بورڈ میں اسلامیات کے مضمون میں 10 ہزار سے زائد طلبہ ناکام
پشاور: پشاور بورڈ کے 2026 کے امتحانی نتائج میں لازمی مضمون اسلامیات میں 10 ہزار سے زائد طلبہ کی ناکامی نے والدین اور تعلیمی حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
پشاور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیاب ہو کر دسویں جماعت میں پروموٹ ہو گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق نویں اور دسویں جماعت، دونوں میں اسلامیات وہ مضمون رہا جس میں سب سے زیادہ طلبہ ناکام ہوئے۔
نتائج سامنے آنے کے بعد والدین نے امتحانی نظام اور جانچ کے طریقۂ کار پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں، جبکہ تعلیمی حلقوں نے بھی اس غیر معمولی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پشاور بورڈ کے تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق اسلامیات میں ریکارڈ ناکامی نے تعلیمی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔





