مردان: میڈم حلیمہ نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا چارج سنبھال لیا

مردان: میڈم حلیمہ نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا چارج سنبھال لیا

مردان: پروونشل مینجمنٹ سروس (PMS) کی گریڈ 18 کی افسر میڈم حلیمہ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی مردان (WSSCM) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل میڈم حلیمہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی میں ڈائریکٹر کلچر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

چارج سنبھالنے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مردان میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی سمیت سروس ڈیلیوری کے امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

More News