مریم اورنگزیب کی ایکس پوسٹ پر چوہدری سالک حسین کا ردِعمل

مریم اورنگزیب کی ایکس پوسٹ پر چوہدری سالک حسین کا ردِعمل

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنی پوسٹ میں چوہدری سالک حسین سے پنجاب میں کرپشن سے متعلق الزامات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک خود تسلیم کر رہے ہیں کہ ان کے پاس الزامات کے ثبوت موجود نہیں، اس لیے اصول اور انصاف کا تقاضا ہے کہ وہ معذرت کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لیے بیانات دینے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کی جائیں یا وزارتیں چھوڑ دی جائیں۔

دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد اس کا مکمل جواب دیا جائے گا۔

چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان کو ذاتی مؤقف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے سے انکار کیا ہے۔

 

More News