مسلسل ناکامیوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

مسلسل ناکامیوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

نئی دہلی: جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے سپورٹ اسٹاف کے اہم ارکان کی رخصتی متوقع ہے جبکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کشیدہ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس ہوگا، جس میں ٹیم کی ناکامیوں کی وجوہات اور کوچنگ اسٹاف میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔

More News