اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرضوں کے لیے درخواستوں کا رش

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرضوں کے لیے درخواستوں کا رش

لاہور: پنجاب حکومت کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت آن لائن پورٹل کھلتے ہی ہزاروں شہریوں نے بلاسود قرضوں کے لیے درخواستیں جمع کرانا شروع کر دیں۔ حکومت کم آمدن اور بے گھر خاندانوں کو نئے گھر کی تعمیر، گھروں کی مرمت، نئی چھت اور توسیع کے لیے 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جبکہ نئے گھر کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرے گی۔

حکام کے مطابق شہری علاقوں میں 5 مرلے اور دیہی علاقوں میں 10 مرلے تک ملکیتی پلاٹ رکھنے والے افراد درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ قرض کی واپسی کی مدت 5 سے 7 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تین ماہ تک کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی۔

More News