کراچی کی بدترین درجہ بندی پر ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی پر تنقید

کراچی کی بدترین درجہ بندی پر ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی پر تنقید

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے رہائش کے اعتبار سے کراچی کو دنیا کے بدترین شہروں میں شامل ہونے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوٹی سڑکیں، گندگی، پانی کا بحران اور بدترین ٹریفک سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اگر سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیتی تو شہر عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا شکار نہ ہوتا۔ انہوں نے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو دنیا کے 173 شہروں میں 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

More News