ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 415 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی مقامی صرافہ مارکیٹ پر اس کے اثرات نمایاں ہوئے ہیں۔

More News