مند میں حملہ ناکام، بلوچ عوام کا سیکیورٹی فورسز سے اظہارِ تشکر

مند میں حملہ ناکام، بلوچ عوام کا سیکیورٹی فورسز سے اظہارِ تشکر

مند میں سیکیورٹی فورسز نے مقامی افراد کے تعاون سے دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ واقعے کے بعد مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں سے اظہارِ تشکر کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد کے بروقت تعاون سے ان کی پیش قدمی روک دی گئی اور انہیں فرار ہونا پڑا۔ حملہ آوروں کے پسپا ہونے کے بعد مقامی شہری سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے پاس پہنچے، ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز کا باہمی تعاون اہم ہے۔ ان کے مطابق عوام اور فورسز کے درمیان اتحاد دہشت گرد عناصر کے عزائم ناکام بنانے اور علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

یہ واقعہ بلوچستان میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ کے مزابند رینج میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا۔

More News

Breaking

بھارت پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کر رہا ہے؟ پاکستانی صحافی کے جواب پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے راہ فرار اختیار کرلی

اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا جے شنکر سے سوال، بھارتی وزیر خارجہ کا سخت جواب نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس

Read More »