نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند، کٹاریاں کے مقام پر پری الرٹ جاری

نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند، کٹاریاں کے مقام پر پری الرٹ جاری

راولپنڈی: جڑواں شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح ایک بار پھر تیزی سے بلند ہونے لگی، جس پر کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچنے کے بعد پری الرٹ جاری کردیا گیا۔

حکام کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور 15.7 فٹ تک پہنچنے پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے گا۔ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 3.5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیدپور میں سب سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ صبح 5 بجے شروع ہوا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا حکومت کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قیادت کریں گے

خیبرپختونخوا حکومت کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قیادت کریں گے پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی

Read More »