ورکرز ویلفیئر بورڈ کی نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے نئی ہدایات، گرمیوں کی تعطیلات میں بھی ڈیوٹی لازمی

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے نئی ہدایات، گرمیوں کی تعطیلات میں بھی ڈیوٹی لازمی

پشاور: خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران نان ٹیچنگ اسٹاف سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری مراسلے کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات صرف تدریسی عملے کے لیے ہوں گی، جبکہ نان ٹیچنگ اسٹاف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے گا اور تمام ملازمین کی حاضری لازمی ہوگی۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نان ٹیچنگ ملازمین اگر رخصت لینا چاہیں تو انہیں باقاعدہ درخواست جمع کرانا ہوگی، جبکہ رخصت کی منظوری سروس ریکارڈ اور ارنڈ لیو کی دستیاب تفصیلات کی بنیاد پر دی جائے گی۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق تمام متعلقہ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

بورڈ نے تمام پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ نان ٹیچنگ اسٹاف سے متعلق جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

More News