وزیراعظم، فیلڈ مارشل، سعودی ولی عہد اور ترک صدر نے قصر الصفا میں ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی

وزیراعظم، فیلڈ مارشل، سعودی ولی عہد اور ترک صدر نے قصر الصفا میں ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مکرمہ کے تاریخی قصر الصفا میں ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نمازِ جمعہ کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی نماز میں شرکت کی۔

تینوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کا ایک ہی مقام پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا یہ منظر مذہبی وابستگی، باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا جا رہا ہے

More News