وزیراعظم شہباز شریف کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، جس پر سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ غم اور آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

More News