وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر نواف بن سعید سے الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر نواف بن سعید سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور تعاون پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کا قیام ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ رہا۔

سعودی سفیر نے پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور مستقبل میں باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

More News