ٹانک: کروڑوں روپے کے واٹر منصوبے غیر مؤثر، شہری بدبودار اور گدلا پانی پینے پر مجبور

ٹانک: کروڑوں روپے کے واٹر منصوبے غیر مؤثر، شہری بدبودار اور گدلا پانی پینے پر مجبور

ٹانک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے یو این او پی ایس (UNOPS) کے واٹر منصوبوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ شہریوں کو تاحال صاف پینے کا پانی میسر نہیں۔

علاقے کے شہریوں کے مطابق انہیں بدبودار، گدلا اور کھلے تالابوں کا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جس سے صاف پانی کی فراہمی کے دعووں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ اگرچہ پانی کی فراہمی کے لیے بھاری فنڈز سے منصوبے تعمیر کیے گئے، تاہم ان کی موجودہ کارکردگی اور افادیت کے حوالے سے صورتحال تشویش کا باعث ہے۔ شہریوں نے گزشتہ 14 سال کے دوران صاف پانی کی فراہمی کے دعووں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر منصوبوں کی غیر مؤثر کارکردگی کی وجوہات کا تعین کیا جائے، ذمہ داری کا تعین کرکے منصوبوں کو فعال بنایا جائے اور شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

More News