پارک ویو سٹی نے روڈا ایمبینکمنٹ سے متاثرہ 165 خاندانوں کو نئے گھر فراہم کر دی
متاثرہ رہائشیوں کا کشادہ اور اعلیٰ معیار کے نئے گھر فراہم کرنے پر عبدالعلیم خان اور انتظامیہ سے اظہارِ تشکر
لاہور: پارک ویو سٹی نے روڈا ایمبینکمنٹ منصوبے سے متاثر ہونے والے تمام 165 خاندانوں کو نئے گھر فراہم کرکے بحالی کے عمل کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق روڈا ایمبینکمنٹ منصوبے سے متاثر ہونے والے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت تمام 165 متاثرہ گھروں کے مالکان کو نئے گھر فراہم کیے گئے۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق پارک ویو سٹی انتظامیہ نے انہیں بے گھر چھوڑنے کے بجائے بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرتے ہوئے اوورسیز بلاک میں نئے اور کشادہ گھروں میں منتقل کیا۔
رہائشیوں نے نئے گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اعلیٰ معیار کے میٹریل اور فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے، جو قابلِ تحسین ہیں۔
متاثرہ رہائشیوں نے پارک ویو سٹی کی انتظامیہ اور عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے گھروں کی فراہمی سے ان کے خاندانوں کو محفوظ، بہتر اور باعزت رہائشی ماحول میسر آیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہونا بحالی کے منصوبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے گھروں میں رہائشی ضروریات اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔








