پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 809 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس سے سرمایہ کاروں کو منفی رجحان کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3366 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تاہم آج گزشتہ روز کی تیزی برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

More News