پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 179 ہزار کی سطح عبور کرگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کا اظہار ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 448 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مسلسل دو کاروباری سیشنز میں تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی، جبکہ کاروباری حلقے مارکیٹ کی آئندہ سمت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔








