پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی تھری‘‘ اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی تھری‘‘ اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق ’’دوستی تھری‘‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشق ’’دوستی تھری‘‘ کا آغاز 26 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے سلسلے کی تیسری مشق تھی۔

مشق کے دوران پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے جوانوں نے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اپنے تجربات، پیشہ ورانہ مہارتوں اور بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی سرگرمیوں میں آپریشنل طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے اور جنگی مہارتوں میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مشق کا بنیادی مقصد مشترکہ تربیت اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عملی استعداد اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اس نوعیت کی مشترکہ فوجی مشقیں دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

More News