پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں کے حصص میں دلچسپی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مسلسل دوسرے کاروباری روز مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور مارکیٹ کی حتمی پوزیشن کاروبار کے اختتام پر واضح ہوگی۔








