پاکستان کے سرکاری و نجی اداروں کو سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ

پاکستان کے سرکاری و نجی اداروں کو سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ

پاکستان کے سرکاری اور نجی اداروں کو تھرڈ پارٹی وینڈرز اور سپلائرز کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کے خطرات سے خبردار کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل سرٹ کے مطابق کمزور سیکیورٹی رکھنے والے کاروباری شراکت دار کسی ادارے کے ڈیجیٹل نظام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ وینڈرز کو اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز، حساس ڈیٹا اور سیکیورٹی اسناد تک رسائی حاصل ہونے کی صورت میں سائبر حملوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

انتباہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیرونی سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعے حساس معلومات افشا ہونے اور اداروں کے اہم ڈیجیٹل نظام متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ اس لیے تھرڈ پارٹی وینڈرز کی سیکیورٹی کو نظرانداز کرنا اداروں کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

نیشنل سرٹ نے سفارش کی ہے کہ کسی بھی وینڈر یا سپلائر کو خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری دینے سے پہلے اس کے سائبر سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ اداروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بیرونی شراکت داروں کو سسٹمز اور ڈیٹا تک رسائی صرف ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے۔

مزید برآں، وینڈرز کی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی اور ان کی رسائی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے پر زور دیا گیا ہے، تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »