میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے، ہیری بروک

میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے، ہیری بروک

راولپنڈی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ میں شکست کے باعث انہیں خوشی نہیں، کیونکہ ان کے لیے انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی کامیابی اہم ہے۔

راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔ کپتان ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 114 گیندوں پر 202 رنز اسکور کیے، جس میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

تاہم سری لنکا نے غیر معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس طرح سری لنکن ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے بڑے رن چیزز میں سے ایک مکمل کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ہیری بروک کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ میچ جتوانے والی اننگز کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ڈبل سنچری بنانے کے باوجود ٹیم کی شکست پر خوشی محسوس نہیں ہو رہی۔

انگلش کپتان نے سری لنکا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم نے شاندار کرکٹ کھیلی، باؤنڈریز لگانے کے ساتھ سنگلز لے کر بھی رنز بنائے۔

ہیری بروک نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو بھی بہترین قرار دیا اور کہا کہ میچ میں تقریباً 900 رنز بنے۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے شائقین کی موجودگی کو بھی سراہا۔

More News