پختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس، آئی جی اور محکمہ داخلہ کو مراسلہ

پختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس، آئی جی اور محکمہ داخلہ کو مراسلہ

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس پر ارکان اسمبلی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں بعض ارکان اسمبلی سے پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جبکہ مزید ارکان سے بھی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل جاری ہے۔

ارکان اسمبلی کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت کیٹیگری-B سیکیورٹی کے حق دار ہیں، اس لیے سیکیورٹی واپس لینے کا اقدام قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

مراسلے میں ارکان اسمبلی نے سیکیورٹی واپس لیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق سیکیورٹی بحال کی جائے۔

ارکان اسمبلی نے آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ سے سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کی وجوہات بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

More News