پشاورپہاڑی پورہ سے مبینہ اغواء کانسٹیبل شاہ مست خان کو شہید کردیا گیا،لاش نہر کے قریب سے برآمد

پشاور میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

پشاور: تھانہ پہاڑی پورہ میں تعینات کانسٹیبل شاہ مست خان کو رات گئے مبینہ طور پر اغوا کے بعد شہید کردیا گیا، جن کی لاش بڑی نہر کے قریب سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق شاہ مست خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ بعد ازاں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، سی سی پی او پشاور میاں سعید سمیت دیگر پولیس اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی پیش کی، جبکہ حکام اور پولیس افسران نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

More News