خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 100 نئے کیسز، رواں سال تعداد 2219 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 100 نئے کیسز، رواں سال تعداد 2219 ہوگئی

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2219 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے 112 فعال کیسز موجود ہیں، جبکہ رواں سال اب تک سب سے زیادہ کیسز ضلع کوہاٹ سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1347 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سال ڈینگی کے 329 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں سامنے آنے والے 100 نئے کیسز کے بعد صحت کے حکام کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

More News