پشاور میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے، چھٹی کا اعلان نہیں ہوا
پشاور: پشاور میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پشاور کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔
دوسری جانب مردان اور صوابی میں ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ حکام کے مطابق مقامی انتظامیہ حالات کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حالات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔








