پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، مشکوک گاڑی سے گرینیڈ اور بارودی مواد برآمد

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، مشکوک گاڑی سے گرینیڈ اور بارودی مواد برآمد

پشاور کے علاقے ہشنگری میلاد چوک میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ایک سوزوکی پک اپ گاڑی سے تین گرینیڈ، بارودی مواد اور ایک اسموک کوپ گن برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تمام بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گاڑی میں سوار دونوں مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی ملکیت اور ملزمان کے ممکنہ روابط کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »