پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک خواجہ سرا جاں بحق، دوسرا زخمی
پشاور: تھانہ چمکنی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی خواجہ سرا کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔







