سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نفاذ، وزیراعلیٰ نے جمعہ کو مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نفاذ، وزیراعلیٰ نے جمعہ کو مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

پشاور: سابق فاٹا اور پاٹا میں حکومتی ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس جمعہ کو دوپہر 2 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں سابق قبائلی اضلاع اور پاٹا میں ٹیکس کے نفاذ سے متعلق صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی باضابطہ دعوت دی گئی ہے تاکہ اس اہم معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ سابق فاٹا اور پاٹا میں حکومتی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مختلف سیاسی و تجارتی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی تحریک جاری ہے، جبکہ عوامی سطح پر بھی اس فیصلے کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

More News