پشاور میں پولیس مقابلہ، مطلوب ٹک ٹاکر اور منشیات فروش ہلاک
پشاور: تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں متعدد مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر اور مبینہ منشیات فروش ماصل عرف ماصلے اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سنیچنگ کی اطلاع پر پہنچنے والی ٹیم پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے رائیڈر اسکواڈ کا اہلکار حیدر علی شاہ زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی کے دوران ماصل عرف ماصلے اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم منشیات فروشی، چائلڈ پروٹیکشن اور آرمز ایکٹ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔








