پشاور میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم شروع، 11 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف

پشاور میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم شروع، 11 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف

پشاور: پولیو وائرس سے متاثرہ مخصوص علاقوں میں چھ روزہ خصوصی پولیو بوسٹر ڈوز مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران 48 یونین کونسلز میں 11 لاکھ 11 ہزار 107 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران چار ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو بوسٹر ڈوز دی جائے گی، جبکہ مخصوص یونین کونسلز میں پانچ سے 10 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

پولیو بوسٹر ڈوز اسکولوں، طبی مراکز اور کمیونٹی ویکسینیشن پوائنٹس پر فراہم کی جائے گی۔ مہم کے لیے ایک ہزار 728 تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ایک ہزار 383 سوشل موبلائزرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو بوسٹر ڈوز ضرور لگوائیں۔ انہوں نے علماء کرام، طبی ماہرین اور سول سوسائٹی پر بھی زور دیا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »