پشاور میں گریڈ 18 کے سرکاری افسر کی مبینہ خودکشی، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری
پشاور(نیوز ڈیسک )پشاور کے علاقے حیات آباد میں گریڈ 18 کے ایک سرکاری افسر کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا روزنامچہ تھانہ تاتارا میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی عاصم جاوید نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں سر پر گولی مار کر جان لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق متوفی کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور بظاہر وہ اسی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
پولیس کے مطابق عاصم جاوید محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔







