پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حکومت سے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز طلب

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حکومت سے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز طلب

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صوبائی محکمہ بلدیات نے انتخابات کے لیے پنجاب حکومت سے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار رقم کی منظوری کا معاملہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں بلدیاتی انتخابات سمیت متعدد اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مختلف مراحل پر کام جاری ہے اور فنڈز کی فراہمی کو اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

More News