پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جواز، حکومت کا مستحق طبقے کیلئے ہدفی سبسڈی کا اعلان
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے مستحق طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ہدفی سبسڈی پروگرام ترتیب دیا ہے، جبکہ عوام کو درپیش مشکلات سے حکومت بخوبی آگاہ ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک کو کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے حکومت، کاروباری برادری اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت معاشی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہے اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات بھی جاری ہیں۔








