پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سرکاری اہلکاروں کی شرکت پر کارروائی کا انتباہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سرکاری اہلکاروں کی شرکت پر کارروائی کا انتباہ

پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ میں سرکاری وسائل استعمال کرنے یا سرکاری افسران و اہلکاروں کو شرکت یا سہولت فراہم کرنے پر کارروائی ہوگی۔

18 ستمبر کو جاری مراسلے میں تمام پولیس یونٹس، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق کسی سرکاری افسر یا اہلکار کو اسلام آباد جانے والے مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت فراہم کرنے کا پابند نہیں کیا جاسکتا۔ کسی افسر کو ایسا حکم ملنے کی صورت میں متعلقہ اعلیٰ حکام کو فوری آگاہ کرنا ہوگا۔

عدالتی احکامات کے تحت مارچ کے لیے سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات، عوامی فنڈز یا دیگر سرکاری وسائل کا براہ راست یا بالواسطہ استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی یا سرکاری اہلکاروں پر مارچ میں شرکت کے لیے دباؤ ڈالنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق شکایات کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن 080000400 اور آپریشنز برانچ کا نمبر 0919210457 چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گا۔

More News