پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہنگامہ، ناراض اراکین اجلاس چھوڑ گئے

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہنگامہ، ناراض اراکین اجلاس چھوڑ گئے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست سے مجوزہ تحریک پر مشاورت کے دوران شدید تلخی دیکھنے میں آئی اور ناراض اراکین و پارٹی قیادت کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں بعض اراکین نے تحریک کے طریقہ کار، تنظیمی معاملات اور پارٹی تیاریوں پر اعتراضات اٹھائے، جس کے بعد اجلاس کا ماحول کشیدہ ہوگیا اور کچھ ناراض اراکین احتجاجاً اجلاس سے چلے گئے۔

ناراض اراکین نے مطالبہ کیا کہ تحریک شروع کرنے سے پہلے ملک بھر میں ورکرز کنونشنز منعقد کیے جائیں، اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے عملی عزم کا حلف لیا جائے اور تنظیمی معاملات مضبوط کیے جائیں۔ اراکین نے یہ تجویز بھی دی کہ تحریک کا آغاز خیبرپختونخوا کے بجائے پنجاب سے کیا جائے تاکہ وفاقی حکومت پر زیادہ سیاسی دباؤ ڈالا جا سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور پارٹی کے اندرونی اختلافات مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی فضل الٰہی نے بھی 5 اگست کا جلسہ چند روز مؤخر کرکے پہلے ورکرز کنونشنز منعقد کرنے اور تحریک کا مرکز پنجاب بنانے کی تجویز دی۔

More News