پاکستان کی صنعتی ترقی میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی سہولت کاری سے صنعتی شعبے میں ترقی اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں پیداوار، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کے جولائی سے مئی کے دوران بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ کا مقداری اشاریہ 121.65 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 115.02 تھا۔ اس عرصے کے دوران بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سالانہ 5.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق صنعتی شعبے میں بہتری سے پاکستان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، برآمدات کو فروغ اور معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور سرمایہ کاری میں سہولت کاری سے صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کے عمل کو مزید مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔







