نومبر سے خیبرپختونخوا میں ایچ پی وی ویکسینیشن شروع کرنے کی ہدایت
پشاور: خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے نومبر 2026 سے صوبے کے تمام متعلقہ اور لائسنس یافتہ ہیلتھ کیئر اداروں میں ہیومن پیپیلوما وائرس ایچ پی وی ویکسینیشن سروسز شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
کمیشن کے مطابق ای پی آئی کے تحت رجسٹرڈ نجی ہیلتھ کیئر ادارے فوری طور پر ایچ پی وی ویکسینیشن کی سہولت متعارف کرائیں۔ ویکسینیشن صرف تربیت یافتہ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے ذریعے مقررہ معیار اور طبی گائیڈ لائنز کے مطابق کی جائے گی۔
ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایچ پی وی ویکسینیشن فراہم کرنے والے تمام مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسینیشن سے متعلق عملدرآمد کی رپورٹس بروقت متعلقہ حکام کو جمع کرائیں۔
کمیشن کے مطابق ایچ پی وی ویکسینیشن مہم خیبرپختونخوا ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن ای پی آئی کے تعاون سے جاری رکھی جائے گی۔








