چوری کے خوف سے مالک نے نئی اسکارپیو گھر کی چھت پر پہنچا دی

چوری کے خوف سے مالک نے نئی اسکارپیو گھر کی چھت پر پہنچا دی

غیر معمولی انداز میں گاڑی کو چوری سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں ایک نئی اسکارپیو کو کرین کی مدد سے گھر کی دوسری منزل کی چھت پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک منوج یادو اسرائیل میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی نئی گاڑی ایک ڈرائیور کی نگرانی میں چھوڑی تھی۔ تاہم ڈرائیور کے وہاں سے چلے جانے کے بعد خاندان کو گاڑی کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہوگئی۔

ممکنہ چوری سے بچنے کے لیے اہلخانہ نے گاڑی کو گھر کے اندر یا کسی محفوظ مقام پر رکھنے کے بجائے اسے چھت پر منتقل کرنے کا منفرد فیصلہ کیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرین کی مدد سے اسکارپیو کو انتہائی احتیاط کے ساتھ زمین سے اٹھا کر گھر کی دوسری منزل تک پہنچایا گیا۔

گاڑی کو چھت پر منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ صارفین کی جانب سے اس غیر معمولی اقدام پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، جبکہ کئی افراد نے اسے گاڑی کی حفاظت کے لیے ایک انوکھا اور غیر روایتی طریقہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین میں بعض نے مالک کی احتیاط کو سراہا تو کچھ نے سوال اٹھایا کہ گاڑی کو چھت پر پہنچانے کے بعد اسے دوبارہ نیچے لانے کا طریقہ کیا ہوگا۔

More News