کابل میں گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے وہ پورے شہر نے دیکھے، سویلینز کی ہلاکتوں کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

کابل میں اسلحہ اور ڈرون ڈپو کو نشانہ بنایا، سویلین ہلاکتوں کا دعویٰ جھوٹا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: سید عدنان

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل میں کی گئی کارروائی میں افغان طالبان کے گولہ بارود، اسلحہ اور ڈرون طیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد گولہ بارود پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں کو پورے شہر نے دیکھا۔ ان کے مطابق سویلین ہلاکتوں سے متعلق دعوے بے بنیاد اور پراپیگنڈہ ہیں کیونکہ طالبان کے جنگجو اکثر سویلین لباس میں ہوتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت کی جانب سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی دشمنی نہیں، بلکہ وہ خود دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہیں، جبکہ پاکستان کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔

More News