کوئٹہ میں خوشیوں کی بہار، شہری کے گھر بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کوئٹہ میں ایک شہری کے گھر بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ نومولود بچوں کی پیدائش ایک نجی اسپتال میں ہوئی، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے گا، تاکہ ان کی بہتر دیکھ بھال اور طبی معائنہ جاری رکھا جاسکے۔
اہل خانہ کے مطابق اس سے قبل خاندان میں تین بچے موجود تھے، تاہم پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ پانچ بچوں کی بیک وقت پیدائش پر اہل خانہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔








