گجرات میں بھارتی بحریہ کا ڈرون گر کر تباہ، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

گجرات میں بھارتی بحریہ کا ڈرون گر کر تباہ، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

نئی دہلی:بھارتی بحریہ کا ایک بغیر پائلٹ کے اڑنے والا طیارہ (یو اے وی) ریاست گجرات کے ساحلی علاقے پوربندر کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا اور بحریہ کے حکام کے مطابق حادثے میں ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوگیا، تاہم کھلے علاقے میں گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

بھارتی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جو تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا درشتی-10 ڈرون بھارتی بحریہ کی نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کا حصہ تھا، جسے ساحلی علاقوں اور بحیرۂ ہند میں نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ڈرون اسرائیلی ہرمیس 900 پلیٹ فارم پر مبنی ہے اور بھارت میں مشترکہ صنعتی شراکت داری کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت دفاعی شعبے میں مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دے رہا ہے۔ تاہم حادثے کی اصل وجہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

More News