گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کی ملاقات
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ارکان صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ، اشبر جدون اور شازیہ طہماس نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور خواتین کی فلاح و بہبود سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور صوبے کی ترقی سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکاتب فکر کی مشترکہ ذمہ داری ہے
انہوں نے کہا کہ خواتین کی سیاسی اور سماجی شعبوں میں مؤثر شمولیت معاشرے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے





