گورنر خیبرپختونخوا نے فنانس کمیٹی بل پر پہلے ہی تحفظات ظاہر کر دیے تھے

گورنر خیبرپختونخوا نے فنانس کمیٹی بل پر پہلے ہی تحفظات ظاہر کر دیے تھے

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے بل پر مئی 2026 میں ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا تھا۔

گورنر نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے 30 اپریل کو بھجوائے گئے بل پر اپنی آبزرویشن میں ہدایت کی تھی کہ قانون پر عمل درآمد کے دوران وزیراعظم کے 14 نکاتی کفایت شعاری پروگرام کی روح کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے غیر ضروری اخراجات میں کمی، سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال، ایندھن کی بچت، غیر ضروری مراعات کے خاتمے اور مالی نظم و ضبط کو ہر سطح پر یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکہ۔ایران جنگ کے اثرات اور دیگر معاشی چیلنجز کے پیش نظر مالیاتی نظم و ضبط وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سفارش کی تھی کہ فنانس کمیٹی بل پر عمل درآمد وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی اور معاشی ہنگامی فریم ورک سے ہم آہنگ رکھا جائے۔

گورنر نے امید ظاہر کی تھی کہ متعلقہ ادارے قومی وسائل کے تحفظ، کفایت شعاری اور ذمہ دارانہ مالی نظم و نسق کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

More News