گورنر خیبرپختونخوا نے پاک چین دوستی کو عوامی تعلق قرار دے دیا

گورنر خیبرپختونخوا نے پاک چین دوستی کو عوامی تعلق قرار دے دیا

پشاور(نیوزڈیسک )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات صرف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں۔

پشاور میں سی پی سی 105 کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہر قوم اپنی ترقی کے لیے ایک راستہ منتخب کرتی ہے اور چین نے ترقی اور خوشحالی کا راستہ اختیار کرکے دنیا کے لیے ایک کامیاب مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اعتماد پر مبنی تعلقات موجود ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج کے سیمینار سے چین کی معاشی ترقی اور کامیاب سفر سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان بھی ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل کر سکے۔

فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر پاکستان اور چین کی دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

More News