گورنر خیبر پختونخوا نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

گورنر خیبر پختونخوا نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات اور امن و امان کی بہتری کے لیے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔ اس اجلاس کو صوبے میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ رات پشاور میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایک خصوصی سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد گورنر نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

خصوصی اجلاس میں کونسل آف ایڈوائزرز کے ارکان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، قبائلی و داخلہ امور کے مشیر، انسپکٹر جنرل پولیس، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سینئر افسران سمیت حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اداروں کے نمائندے صوبے میں سکیورٹی کے معاملات اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور کریں گے۔ اجلاس کی اہمیت اس تناظر میں بڑھ گئی ہے کہ خیبر پختونخوا کو امن و امان کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

More News