گھوٹکی میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 33 افراد زخمی

گھوٹکی میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 33 افراد زخمی

گھوٹکی: قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹول پلازہ کے قریب اوورٹیکنگ کے دوران پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق مسافر بس رحیم یار خان سے سیہون شریف جا رہی تھی کہ گھوٹکی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات اوورٹیکنگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان تصادم بتائی گئی ہیں۔

More News