ہری پور: پانچ سالہ آیت نور سے زیادتی ثابت، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ہری پور: پانچ سالہ آیت نور سے زیادتی ثابت، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

پولیس کے مطابق کمسن بچی کے قتل کے افسوسناک واقعے میں اب تک چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کی دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ دونوں رانوں کے درمیان سوجن بھی موجود تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کی موت زیادہ خون بہہ جانے اور شدید خوف کے باعث ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق مرکزی ملزم عثمان نے عدالت میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوتھے ملزم حسن کی نشاندہی پر بچی کی لاش ایک ویران کنویں سے برآمد کی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ڈی این اے، کپڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے ہیں تاکہ کیس کے مختلف پہلوؤں کی مزید تصدیق کی جاسکے۔

ڈی پی او کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے کیے گئے سرچ آپریشن میں 400 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ کیس میں مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

More News

Breaking

بیلجیئم میں تعمیراتی کام کے دوران دیواروں سے اربوں روپے مالیت کا سونا برآمد مشرقی فلینڈرز میں مکان کی مرمت کے دوران سونے کی اینٹیں

Read More »