یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کی صفائی کا حکم، ٹی ایم اے عملے کو تین روز کی مہلت

یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کی صفائی کا حکم، ٹی ایم اے عملے کو تین روز کی مہلت

شمالی وزیرستان میں یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کی ناقص صفائی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی نے اسٹیڈیم کی صفائی مکمل کرنے کے لیے تین روز کی مہلت دے دی۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر تحصیلدار میرانشاہ نے متعلقہ ریونیو عملے کے ہمراہ یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسٹیڈیم میں کٹی ہوئی گھاس، جھاڑیوں اور دیگر کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار میرانشاہ نے ٹی ایم اے کے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں موجود تمام ملبہ، کٹی ہوئی گھاس اور کوڑا کرکٹ تین روز کے اندر اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے ساتھ اس کی مجموعی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں اور شہریوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔

تحصیلدار میرانشاہ نے واضح کیا کہ عوامی مقامات کی صفائی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ عملے کو مقررہ مدت میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

 

More News