ایزی پیسہ نے عام صارفین کے لیے کم قیمت انشورنس پلانز متعارف کرا دیے
اسلام آباد: ایزی پیسہ نے پاکستان میں عام صارفین تک انشورنس کی سہولت ڈیجیٹل انداز میں پہنچانے کے لیے اپنے ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس کو مزید وسعت دے دی ہے۔ پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو ہیلتھ، لائف، موبائل، انکم پروٹیکشن، گاڑی، ملکی و بین الاقوامی سفر اور ڈاکٹر کنسلٹیشن سمیت مختلف سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔
ایزی پیسہ کے مطابق صارفین اپنی ضرورت کے مطابق مختلف انشورنس پلانز دیکھنے، منتخب کرنے اور براہ راست ایپ کے ذریعے فعال کرنے کے ساتھ کلیم بھی ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرا سکتے ہیں۔
موجودہ ہیلتھ انشورنس پلان کے تحت 30 ہزار روپے تک ہسپتال میں داخلے اور 10 ہزار روپے تک حادثاتی او پی ڈی کوریج دستیاب ہے، جبکہ پلان کی قیمت 2 روپے روزانہ یا 60 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہے۔
اسی طرح انکم پروٹیکشن انشورنس میں 50 ہزار روپے تک آمدنی کے تحفظ کی سہولت موجود ہے، جبکہ بعض پلانز کی قیمت ایک روپے روزانہ یا 100 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہے۔
ایزی پیسہ اور EFU Life نے شریعہ کمپلائنٹ Takaful Savings Solution بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپ سے بچت شروع کرکے سالانہ 8 فیصد تک حلال ریٹرن کے موقع کے ساتھ تکافل تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس کے تحت EFU Life، EFU General، IGI Life اور IGI General سمیت مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم سے انشورنس اور متعلقہ سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔






